ویب ڈیسک: ٹی 20 ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کی جیت کے لئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ’ان کی اور پوری ٹیم کی اور پورے پاکستان کی آپ کے لئے نیک خواہشات ہیں۔
امید کرتے آپ وہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گی، اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اس ٹورنامنٹ کو جیتیں گے، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
شاہین آفریدی نے بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہم سب آپ کو سپورٹ کریں گے، آپ اچھا کھیلتے ہوئے آرہے ہیں، آخری بال تک مقابلہ کرنا ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بیسٹ وئیشز کا اظہار کیا، کہا کہ اپنے ملک کے لئے کھیلیں، آپ لوگ جیت کر آئیں گے۔