عمران خان نے مسائل خودحل کرنے ہیں، میرے پاس اختیار نہیں، علی امین گنڈاپور

عمران خان نے مسائل خودحل کرنے ہیں، میرے پاس اختیار نہیں، علی امین گنڈاپور
کیپشن: عمران خان نے مسائل خودحل کرنے ہیں، میرے پاس اختیار نہیں، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی میں دو بڑی رکاوٹیں ہیں۔ 

پہلی رکاوٹ ملک میں آئین اورقانون کی عمل داری نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں۔

دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری مسئلہ ہے جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، اس معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے جدوجہد جاری رہے گی۔

Watch Live Public News