(ویب ڈیسک ) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والے حسن زاہد پر ایک اور لڑکی نے مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود ای الیون میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد حسن زاہد پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ سی الیون سے ایف الیون عزیز سے ملنے جا رہی تھی۔ایف الیون ایک ریو گاڑی نے آگے آ کے روکا۔ ملزم حسن زاہد نے مجھ پر پستول تان لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب کی حسن زاہد کے گلے میں بانہیں ڈالے ''ویپ'' پیتے پرانی ویڈیو وائرل
خاتون نے مقدمے میں کہا ہے کہ ملزم نے پہلا مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ایف آئی آر واپس نہ لی تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ملزم نے میرا پرس بھی چھین لیا،جس میں 45 ہزار اور دیگر دستاویزات موجود تھیں۔ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔