چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات  ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور بحرین کے درمیان  دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Watch Live Public News