فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 5 خارجی جہنم واصل، 6 جوان شہید

فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 5 خارجی جہنم واصل، 6 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) فتنہ الخوارج  کے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں 5 خارجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ  6 جوان بھی شہید ہوئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج  نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز بنوں پرحملہ کر کے  سیکیورٹی حدود کو توڑنے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،شدید جھڑپ میں ایف سی اور پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ خوارج نے بارودی مواد سے بھر گاڑی دیوار حصار سے ٹکرائی، خودکش دھماکے کے نتیجے میں حصار کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا۔دھماکے سے قریبی سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا  جس سے 3 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا۔اس بھیانک اور بزدلانہ عمل کے مجرموں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز پوری قوم کے شانہ بشانہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔ہمارے بہادر شپاہیوں اور شہریوں کی یہ لازوال قربانیاں ملک کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

Watch Live Public News