آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر، سعود شکیل کی 15 درجے ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر، سعود شکیل کی 15 درجے ترقی
کیپشن: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر، سعود شکیل کی 15 درجے ترقی

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کرکے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل نے 15 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ دیگر پاکستانی بیٹرز میں محمد رضوان 33ویں، شان مسعود 41ویں اور سلمان آغا 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو چار درجے ترقی کرکے 11ویں پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے محمد عباس 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جوش ٹنگ چار درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

Watch Live Public News