(ویب ڈیسک ) ایڈیشنل ایم ڈی راؤ تسلیم اخترکا کہنا ہے کہ لاہور ملک کا ثقافتی مرکز ہے، بسنت کو بین الاقوامی معیار کا ایونٹ بنایا جائے گا، اہم شاہراہوں کو بسنت کے موقع پر خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔
لاہور میں بسنت کی تیاریاں شروع، ایڈیشنل ایم ڈی راؤ تسلیم اختر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں بسنت کے حوالے سے تیاریوں اور اہم شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے راؤ تسلیم اختر نے کہا کہ لاہور ملک کا ثقافتی مرکز ہے، بسنت کو بین الاقوامی معیار کا ایونٹ بنایا جائے گا، اہم شاہراہوں کو بسنت کے موقع پر خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔
اجلاس میں بسنت کے لیے شہر کی سڑکوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے نمائندوں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔