ہالی وڈ اسٹار جوڑے نے مکیشن امبانی کی بیٹی کا گھر خرید لیا

 ہالی وڈ اسٹار جوڑے نے مکیشن امبانی کی بیٹی کا گھر خرید لیا

 ویب ڈیسک: ہالی وڈ  کے ٹاپ اسٹارز اداکار بین ایفلیک اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے مکیشن امبانی کی بیٹی کا 6 کروڑ ڈالر مالیت کا گھر خرید لیا ۔ گھرکی مالیت بھارتی روپوں میں پانچ ارب جبکہ پاکستانی روپوں میں 16 ارب 65 کروڑ بنتی ہے۔

 لاس اینجلس میں واقع  امبانی فیملی کا عالیشان گھر 38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبہ پر واقع ہے جبکہ اس گھر میں 12 کمروں اور 24 باتھ روم کے ساتھ ساتھ انڈور پکل بال کورٹ، سیلون، جمنازیم، باکسنگ رنگ اور اسپا کی سہولت کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔  

امبانی فیملی امریکا میں  چھٹیاں گذارنے کے لئے  لاس اینجلس میں واقع یہ گھر استعمال کرتی ہے جبکہ سن 2022 میں ایشا اور آنند کے جڑواں بچوں کرشنا اور ادیتیا کی پیدائش بھی اسی گھر میں ہوئی تھی۔

  گھر میں ایک آؤٹ ڈور کچن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا لان بھی موجود ہے جس میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی جا سکتی ہے جب کہ گیراج میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 90 گاڑیوں کی بیک وقت پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ سال جون میں اسے اس گھر کی ڈیل فائنل کی تھی اور امکان ہے کہ جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وہ اس وقت نیو یارک میں بھی ایک گھر کی تلاش میں ہیں۔

بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز گزشتہ 25 برسوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے، اس صدی کے آغاز میں ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی جو جلد ہی ختم ہو گئی تھی جس کے بعد بین ایفلیک نے اداکارہ جنیفر گارنر اور جینیفر لوپیز نے موسیقار مارک انتھونی سے شادی کر لی تھی۔

تاہم 2014 میں جینیفر لوپیز نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی جب کہ بین ایفلیک نے 2018 مین اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد جولائی 2022 میں دونوں نے آپس میں شادی کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

بین ایفلیک کو ہالی وڈ میں ایک اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ ہدایت کار بھی مانا جاتا ہے جب کہ جینیفر لوپیز فلموں میں اداکاری تو کرتی ہیں۔ میوزک کے میدان میں بھی ان کا شمار صف اول کی سنگرز میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News