جرمنی کا اسٹوڈنٹ  ویزہ لینا اب نہایت ہی آسان ، طلباء ملازمت بھی کرسکیں گے

 جرمنی کا اسٹوڈنٹ  ویزہ لینا اب نہایت ہی آسان ، طلباء ملازمت بھی کرسکیں گے

(ویب ڈیسک ) جرمنی نے غیر ملکی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ویزہ کے قوانین میں نرمی کردی ہے، طلبا تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ملازمت بھی کرسکیں گے۔

شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق جرمنی نے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کردی ہے، جرمنی کا نیا قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق رواں سال مارچ سے ہوگیا ہے۔

قوانین میں تبدیلی کا مقصد طلبا کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور ان کی مستقل رہائش کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، یہ اقدام جرمنی کے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

جرمنی میں امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کی گئیں ہیں، جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023 میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای یو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق کی گئی تھیں۔

نئے قوانین کے تحت جرمنی میں کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند باآسانی جرمنی آسکیں گے، نئے قوانین کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پر جرمنی جانے والے غیریورپی   طلبا کو 9ماہ پہلے جرمنی آنے اور ہر ہفتے 20گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔