(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب برا نہ مانیں میرپور کے عوام حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے تیر پر مہر لگائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےن لیگ کےقائد نوازشریف کو جواب میں کہا ہے کہ میاں صاحب برا نہ مانیں، کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص ،ان کے نام ہی نہیں مزاج بھی ملتے ہیں ، ان شہروں کا حق کے لیے کھڑے ہونے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اپنے حق حاکمیت یا حق ملکیت پر کسی کو سیاسی ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گا، یہاں کے عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے کو تیار نہیں،وہ اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں، یہ اپنے مستقبل کا اختیار کسی دوسرے شہر یا صوبے کو نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، میرپور اور میرپور خاص میں ن لیگ کا صفایا ہوا، آنے والے الیکشن میں بھی عوام وہی فیصلہ دہرائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپور خاص کی طرح میرپور کے عوام تیر سے شیر کا شکار کریں گے،میاں صاحب برا نہ مانیں میرپور کے عوام حق ملکیت اور حق روزگار کے لیے تیر پر مہر لگائیں گے۔