زیتون کے تیل اور پتوں کے حیرت انگیز فوائد

زیتون کے تیل اور پتوں کے حیرت انگیز فوائد
کیپشن: olive oil
سورس: web desk

ویب ڈیسک: زیتون کا پھل نہ صرف صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ کا اس کا ذائقہ بھی نہایت خوشگوار ہوتا ہے اور اگر اس کا تیل استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے طبی فوائد ہیں۔

اس حوالے سے ہربلسٹ سید غالب آغا نے زیتون اور اس کے تیل کے فوائد پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف نسخے بھی بیان کرتے کہا کہ زیتون کے درخت کی ہر چیز جس میں اس کے پتے پھل پھول یا اس کی لکڑی ہو سب کارآمد ہے، اس کے 8 یا دس پتوں کو پانی میں ابال کر قہوے کی طرح پیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لئے بے حد مفید ہے۔

اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور امراض قلب کے مریضوں کے لئےبھی فائدہ مند ہے، اگر 5 یا 6 پتوں کے ساتھ ایک ٹکڑا دار چینی کا ملائیں اور اسے ابال کر پینے سے وائرل انفیکشن نہیں ہوگا، بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی لازمی پلانا چاہیے۔

ماہرین طب کے مطابق ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک 119 کیلوریز، چودہ گرام فیٹ، دو گرام وٹامن ای اور آٹھ مائیکرو گرام وٹامن کے پایا جاتا ہے، زیتون کے تیل میں پوٹاشیم بھی پائی جاتی ہے جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-03/news-1712163968-7027.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-03/news-1712163968-7027.mp4

Watch Live Public News