عمران خان سےملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

عمران خان سےملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
کیپشن: عمران خان سےملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Watch Live Public News