بھارت: مسلمانوں کی بیش قیمت وقف املاک ہڑپنے کا بل لوک سبھا سے منظور

بھارت: مسلمانوں کی بیش قیمت وقف املاک ہڑپنے کا بل لوک سبھا سے منظور
کیپشن: بھارت: مسلمانوں کی بیش قیمت وقف املاک ہڑپنے کا بل لوک سبھا سے منظور

ویب ڈیسک: بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں کی وقف املاک ہڑپنے کے لیے بل لوک سبھا سے منظور کرلیا گیا ہے۔ بل کی حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل آئین پر حملہ ہے، مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے، مودی حکومت آئین کو بھی برباد کرنا چاہتی ہے۔  ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ صحیح بات کے لیے لڑتے رہیں۔

اسدالدین اویسی کی بل کی مخالفت:

دوسری جانب رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی  نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا کہ بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

بی جےپی اوراتحادیوں کا مسلمانوں پر حملہ ہے:راہول گاندھی

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے۔ وقف ترمیمی بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی مثال بنے گا۔

Watch Live Public News