آسٹریلوی وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گرگئے

آسٹریلوی وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گرگئے
کیپشن: آسٹریلوی وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گرگئے

ویب ڈیسک: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس کے انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایک انتخابی مہم کے دوران انتھونی البانیس کو ایک ویڈیو میں اسٹیج سے گرتے دیکھا گیا تاہم وہ جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نےخود کے ٹھیک ہونے کا اشارہ کیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے 62 سالہ رہنما نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے،جہاں وہ اسٹیج کا اندازہ نہ لگا سکے اور پیچھے ہٹتے ہوئے پھسل گئے۔البانی فوری طور پر کھڑے ہوئے اور ہجوم کو اپنے ٹھیک ہونے کا اشارہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آسٹریلوی وزیراعظم کو اسٹیج سے گرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم جب آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ ریڈیو انٹرویو کے دوران اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  "میں ایک قدم پیچھے ہٹ گیا۔ لیکن اسٹیج سے نہیں گرا... صرف ایک ٹانگ نیچے گئی، لیکن میں ٹھیک تھا۔"

البانی اس وقت 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News