مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

(ویب ڈیسک ) امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی۔

مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام سامنے آگیا۔ امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی۔

امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ نے بھارتی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کی نشاندہی کر دی۔ امریکا میں بھارتی دہشت گردی میں ملوث را کے ایجنٹ وکاش یادو کا نام سامنے آ گیا۔

امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ، را کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی تحقیقات سے بڑا انکشاف ہوا ہے، مودی حکومت کے حکم پر بھارتی ایجنٹ نے قتل کے لیے رقم ادا کی۔

امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے سرکاری دستاویزات میں انکشاف، بھارتی ایجنٹ نے 15 ہزار ڈالر ادا کیے۔امریکی حکومت نے نیویارک میں را کے ایجنٹ سے ضبط شدہ 15 ہزار ڈالر کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔

27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو، نیویارک میں 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ امریکی عدالت میں را کے ایجنٹ کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی پیش کردیا گیا۔

مودی حکومت کی عالمی سطح پر بدنامی، امریکا میں قتل کی سازش پر را کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔

Watch Live Public News