نازیبا ویڈیوز کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نئی ویڈیو آگئی

نازیبا ویڈیوز کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نئی ویڈیو آگئی

ویب ڈیسک:(محمدساجد)نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنی نئی ویڈیو میں کہا کہ آج یا اس سے پہلے جو لوگ میرے ساتھ برا کررہے ہیں باتیں کررہے ہیں یا کرتے تھے وہ کرتے رہیں کیونکہ اب جو مناہل ہے اس کو کسی کے بولنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک کا کہنا تھا کہ وہ جس جگہ سے ہو کر آئیں بہت سکون میں ہیں، تنقید کرنے والوں پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا کہنا کہ دو نمبر ہوں، گھٹیا ہوں اس کے باوجود اللہ نے مجھے اپنے بلایا ہے۔ اگر میں یہی سب کچھ ہوں تو اللہ نے مجھے اپنے بلایا ہی کیوں ہے؟؟ 

مناہل ملک کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو میرا باپ بننے کی ضرورت نہیں ہے، مشکل وقت میں میری فیملی کے علاوہ کوئی کام نہیں آیا اس لئے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کون کیا سمجھتا ہے، میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اس لئے جس نے جو کرنا ہے وہ کرے۔

میں جس گھر سے آئی ہوں بہت خوش ہوں، میری فیملی ہے اور ایک دوست ہے بس! اُن لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے عمرے کی مبارکباد دی کیونکہ یہ میرا پہلا عمرہ تھا۔ 

Watch Live Public News