دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا قرار پایا؟

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا قرار پایا؟

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے انڈیکس جاری کرنے والے ادارے نوماڈ پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار پایا ہے۔

نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کا فیصلہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق اور امن و امان کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، چنانچہ اس کڑے معیار کے مطابق ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2025 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

حیرت انگیز طور پر جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک اس سرفہرست میں نمایاں مقام حاصل نہیں کر سکے ہیں، اور اس کی وجہ ان ممالک میں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹس
نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا یا 199 ویں ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔ جب کہ پاکستان سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔

Watch Live Public News