ویب ڈیسک: لاہور میں باغبانپورہ کے قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا،قتل ہونے والی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی،5 افراد نے لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گرفتار ملزمان میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا،علی رضا شامل ہیں۔
ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی ہے،میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ ڈویژن اویس شفیق کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔