بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  یہ جماعت اسلامی  کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ  مایوسی کے دور میں نوجوانوں  کے لیے  پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی ، حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  حق دو عوام کو“ تحریک آگے بڑھائیں گے۔

Watch Live Public News