(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ریلویز کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ مسافر ٹرینوں میں اکانومی اور اے سی کلاسز جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔
اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے یہ عوام کیلئے تحفہ ہے ، ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا ۔