چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ

چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ

(ویب ڈیسک) مشیر وزیر اعظم   رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔ 

رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلیے وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ  کسان اور موٹر سائیکل رکھنے والوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،  گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کیلئے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ یہ جنگ بند ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں، اپنے آپ کو اس وقت سیاسی مقاصد سے اوپر رکھیں۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ اسی طرح جاری رہتی ہے تو ہوسکتا ہے پوری دنیا کو اس سے بھی زیادہ برے حالات کا سامنا کرنا پڑے۔

Watch Live Public News