(ویب ڈیسک) پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا،یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا۔
ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی،موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔