(ویب ڈیسک ) اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور ، فیصل آباد، چترال، اپر دیر، نوشہرہ، مظر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 9 بج کر 13 منٹ پر ریکارڈ کیا گی۔
زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں کو خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔