عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے، محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔

Watch Live Public News