لاہور میں غیرملکی سائیکل سوار سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

لاہور میں غیرملکی سائیکل سوار سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
کیپشن: لاہور میں غیرملکی سائیکل سوار سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ویب ڈیسک: تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے۔ دیار غیر سے پاکستان آئے سائیکل سوار سیاح کو لوٹ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق متاثرہ سیاح کی شناخت 27 سالہ برگ فلورائن کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ جرمنی کا رہائشی ہے۔ 

متاثرہ شخص کے مطابق وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا کہ اچانک 2 مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا  پیٹنا شروع کردیا۔ ڈاکو موبائل، نقدی اور کیمرہ لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شمالی چھاؤنی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ فلورین برگ کی مدعیت میں 02 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News