ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر جہاں دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، وہیں اب چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے توجہ حاصل کی ہے، جہاں تولیہ پہنے خاتون ممبئی کی سڑک پر موجود تھی۔
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی سڑک پر تولیہ کے لباس زیب تن کیے ہوئے خاتون تنومیتا گھوش ہے جو کہ مینترا فیشن سپراسٹار ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اس حیرت انگیز انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور تنقید کو دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں باپ کا سگی جڑواںبیٹیوں کے ساتھ ایساکام کہ انسانیت بھی شرما جائے
ممبئی کی ایک سڑک پر موجود تنومیتا کے انسٹاگرام پر 37 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں پس منظر پر ’توبہ توبہ‘ گانا لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب تنومیتا نے سر پر بھی تولیہ اوڑھا ہوا تھا، ساتھ ہی کانوں میں بُندے پہنے ہوئے تھے۔
اگرچہ یہ اسٹائل غیر معمولی معلوم ہو رہا تھا، تاہم آس پاس موجود شہری بھی حیرت سے انہیں تک رہے تھے، جبکہ تنومیتا گاڑی سے اتر کر بس اسٹاپ کے قریب مقامی دکان کیطرف جا رہی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ دیر بعد ہی تنومیتا نے سر پر موجود تولیہ اتار کر ڈرامائی انداز میں بال سکھانا شروع کیے۔ تنومیتا کی جانب سے تولیے کے نیچے ٹاپ نما ڈریس پہنا تھا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔