80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملےگا، حکومت نے اعلان کردیا

80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملےگا، حکومت نے اعلان کردیا
کیپشن: Solar system
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے میں 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نےکہا کہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں،تمام سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائےگا،34 سرکاری عمارتیں سولر پر منتقل ہوچکی ہیں، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملےگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈگھرانوں کو  پروگرام میں شامل کیا جائے گا، سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور تین بلب جلائے جاسکیں گے،کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کے 20 لاکھ گھرانوں کو بھی سولر سسٹم دیں۔

انہوں نے کہا کہ  تین کمپنیاں اس سسٹم پر کام کر رہی ہیں، تمام کمپنیوں کے شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہوں، اس وقت بجلی کا بحران زیادہ ہے، گرین پاورپلانٹ سے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔

Watch Live Public News