ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا
کیپشن: ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ ایرانی صدر نے وزیر اعظم ہاوس میں پودا بھی لگایا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر آج چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ ایرانی صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Watch Live Public News