(ویب ڈیسک ) حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصولی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے کم درخواستوں کے خدشہ پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیر سے شروع کی جائے گی۔ رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 سے 9 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔درخواستیں پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے پہلا موقع رجسٹرڈ عازمین کو دیا جائے گا۔38سے 42 روزہ حج کے لئے 5 لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے، 20سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے۔
حج درخواستیں ملک کے 14 نامزد بینکوں میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ حج اخراجات کی دوسری قسط تین ماہ بعد یکم نومبر کو وصول کی جائے گی۔