ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جیل روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو، گوالمنڈی، نسبت روڈ پر بارش ہوئی، اس کے علاوہ شاہدرہ، فیروز پور روڈ، گلشن اقبال میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔