ویب ڈیسک:فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کے حالات پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔
ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے’ یہ میری قبر ہے، میرے پاس وقت کم ہے‘۔
????BREAKING: Hamas releases a new video featuring an Israeli hostage..hostage digging his own grave in a tunnel.???????? pic.twitter.com/3w25xMEfuQ
— THE UNKNOWN MAN (@Theunk13) August 2, 2025
یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی کربناک حالت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سرزمین پر جاری انسانی بحران کو بھی آشکار کرتا ہے جہاں غذائی قلت، بمباری اور طبی سہولیات کی نایابی معمول بن چکی ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں خوراک کی شدید کمی ہے، جس سے نہ صرف شہری بلکہ یرغمالی بھی متاثر ہو رہے ہیں، سرنگوں میں چھپے ان قیدیوں تک دوا، پانی اور خوراک کی رسائی تقریباً ناممکن ہے۔
حماس کا مؤقف:
ویڈیو کے اجرا کے بعد حماس نے واضح کیا کہ وہ دباؤ میں آکر ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ تنظیم کے ترجمان نے کہا’جب تک مستقل اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، مزاحمت جاری رہے گی۔ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے‘۔
اسرائیل کا ردعمل
اسرائیلی حکومت نے ویڈیو کو ’نفسیاتی تشدد‘ کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے حماس پر شدید تنقید کی ہے۔