ویب ڈیسک: راولپنڈی میں بوستان روڈ چکلالہ مین زیر زمین گیس پائپ لائن پھٹنے سے زوردار دھماکہ ، دھماکے میں 4 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
4 سالہ بچی اپنی دادی کے ہمراہ جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی ، گیس پائپ لائن دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔
حادثے میں کئی موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئے، قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، گیس پائپ لائن دھماکے میں جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔