ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 اگست کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست کو لاہور میں ضلعی حکومت کے دفاتر، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی سطح کے دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
تاہم پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس مقامی تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، صوبائی محکموں کے مرکزی دفاتر اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر نہیں ہوگا۔ یہ تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور اپنے روزمرہ کے سرکاری امور انجام دیں گے۔