ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج کے مقدمے میں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد اور شریک ملزم دانیال کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جبکہ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ ناگزیر ہے۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔