پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،03 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،03 دسمبر 2021
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ ہوا تھا جس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس بیان کی دفتر خارجہ نے تردید کی ہے سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیاتھا۔ وہ تقریبا چار گھنٹے تک عدالت عظمیٰ میں‌رہے لیکن جیسے ہی باہر نکلے انھیں‌نیب کی ٹیم نے حراست میں‌لے لیا امریکا میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیس منظر عام پر آنے کے بعد صدر جوزف بائیڈن نے سفری پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ اومیکرون کے کیسز دنیا کے 30 ملوں میں سامنے آ چکے ہیں ’پری زاد‘ کی کہانی میں موڑ آنیوالے ہیں. اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر کوئی ڈرامہ سیریل اس وقت ٹاک آف دی ٹاؤن ہے تو وہ پری زاد ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔