نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے،نوازشریف

 نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے،نوازشریف
کیپشن: نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے،نوازشریف

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے، گوجرانوالا میں ارفع کریم یونیورسٹی بنائیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے، بڑے کا ادب اور چھوٹوں کا خیال کرنے والی اصل یوتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرے دورمیں کرپشن کم ہوئی تھی۔ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دورمیں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا۔ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہےتھے ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کام کیے اور نام میرا لے رہے ہیں، موٹروے شہبازشریف بنوا رہے تھے، بجلی کے کارخانے بھی شہبازشریف نے لگوائے ہیں۔

مریم نواز کا خطاب
جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، گوجرانوالا کی 20 کی 20 نشستیں ن لیگ جیتے گی۔وائرل بیماری کا اب خاتمہ ہوچکا ہے، گوجرانوالا کےعوام نے وائرل بیماری کو بھگا دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا، قائد ن لیگ چوتھی بارملک کے وزیراعظم بنیں گے اور گھر بناکر دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

گوجرانوالا میں ارفع کریم یونیورسٹی بنائیں، شہباز شریف
شہباز شریف نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ نواز دور میں 15 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے، ن لیگ کے دور میں پورے ملک میں ترقی کے منصوبے لگے۔ نواز شریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی، نوازشریف دور میں کرپشن کی شرح نیچے آئی۔گوجرانوالا کے ہزاروں بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے، نوازشریف کو موقع ملا تو پھر لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے۔8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے، گوجرانوالا میں ارفع کریم یونیورسٹی بنائیں گے۔