پاکستان چھوڑنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا 

پاکستان چھوڑنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا 

(ویب ڈیسک ) 2025 میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے ۔

دستاویز کے مطابق 2021 سے دسمبر 2025 تک 2 لاکھ 89 ہزار 265 پاکستان برطانیہ منتقل ہو گئے ،2021 میں 24 ہزار جبکہ 2023 میں سب سے زیادہ 79 ہزار سے زائد پاکستانی برطانیہ منتقل ہو ئے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال 25 ہزار 492 پاکستانیوں نے سٹڈی ویزے پر برطانیہ سفر کیا ، گزشتہ سال ٹورسٹ ویزے پر 20 ہزار  جبکہ وزٹ ویزے پر 19 ہزار 992 پاکستانیوں نے سفر کیا ۔

  سال 2025 کے دوران برطانیہ کی جانب سے 5 ہزار216 پاکستانیوں کو وررک پرمٹ جاری کیے گئے ۔

دستاویز کے مطابق پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 566 پاکستانیوں نے وزٹ ویزے پر برطانیہ سفر کیا ، پانچ سال کے دوران 30 ہزار 974 پاکستانیوں کو برطانیہ کی جانب سے ورک پرمٹ جاری کیے گئے ، پانچ سال کے دوران 86 ہزار 976 پاکستانیوں کو سٹڈی ویزے جاری کیے گئے ۔

Watch Live Public News