(ویب ڈیسک) نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی ۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیول چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور عسکری تربیت و دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اورمستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن اور بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔