بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے، مریم نواز

بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے، مریم نواز
کیپشن: بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اپنے بچپن میں بسنت دیکھی تھی۔ محفوظ بسنت کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

بسنت کنٹرول روم میں احتیاطی تدابیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسنت کے حوالے سے عوام میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ بسنت پنجاب کا ایک خوبصورت تہوار ہے۔ ملتان، فیصل آباد اور گجرانوالہ سمیت دیگر شہروں سے بھی بسنت کی ڈیمانڈ آرہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب خوبصورت ثقافت کا حامل صوبہ ہے۔ پنجاب کی مقامی زبانوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے بچوں کو پنجابی زبان سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے صوبے اور زبان پر فخر ہونا چاہئے۔

Watch Live Public News