ویب ڈیسک: بسنت کے دنوں لیزر لائٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لیزر لائٹ کےاستعمال پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ائیر پورٹ کے اطراف میں لیزر لائٹ ، بیم لائیٹ ،گھومنے والی پروجیکٹر کی لائیٹ, آسمان کو متاثر کرنے والی لائیٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لیزر لائٹ سمیت دیگر کے استعمال پر دفعہ144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر پورٹ کے گرد 5 کلو میٹر کی حدود میں پابندی کا اطلاق ہوگا۔ ہوائی اڈوں کے اردگرد لیزر لائٹس کی فروخت اور استعمال تین ماہ کے لیے بند ہوگی۔ لیزر لائٹس سے جہازوں کی پرواز اور لینڈنگ کے دوران خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ لیزر بیم سے پائلٹس کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ لیزر لائیٹس سے ہوائی حادثات کے خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی۔
،