کیبنٹ کی جانب سے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی ہے ۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی 54 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے . وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ، یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی ، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اور موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں سات سو فی صد تک اضافہ کیا تھا ۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں ، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔