اسلام آباد، کراچی ، لاہور ائیرپورٹ کو 25سال کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد، کراچی ، لاہور ائیرپورٹ کو 25سال کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: ملک کے تینوں بڑے ایئرپورٹس ( اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ ) کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پرسول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن کو موصول ہو گئی ہیں ، ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایئر پورٹ آوٹ سورسنگ میں دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے جس کیلئے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیح بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔ آوٹ سورس سے سالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز حاصل ہوں گے اور معاہدے کے تحت ایئرپورٹ 25 سال کے لیے آوٹ سورس ہوں گے۔ ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبے بھی آوٹ سورس کیے جائیں گے۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔ تینوں بڑے ایئر پورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن حاصل ہوتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔