دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر ریکارڈ پراپرٹیز فروخت

دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر ریکارڈ پراپرٹیز فروخت
کیپشن: دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر ریکارڈ پراپرٹیز فروخت

ویب ڈیسک: دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2026 کے آغاز میں 771.12 ملین درہم (تقریباً 58 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی پراپرٹی کی فروخت ریکارڈ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  1 جنوری کو 204 سودے مکمل ہوئے، جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں اور 24 پلاٹس شامل تھے، جو مارکیٹ کی بھرپور سرگرمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ سب سے قیمتی سودوں میں پام جمیرا میں ایک پرتعیش اپارٹمنٹ اور برج خلیفہ کے قریب ایک ہوٹل اپارٹمنٹ شامل ہیں۔

دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے، خاص طور پر 31 سے 45 سال کے خریداروں کی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا اشارہ ہیں کہ دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نئے سال میں بھی مستحکم اور متحرک رہے گی، جس سے سرمایہ کاری اور رہائشی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News