بنگلادیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

بنگلادیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی
کیپشن: بنگلادیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

ویب ڈیسک:  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتہا پسند جماعت شیوسینا کے دباؤ پر بنگلادیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ملکیت والی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو حکم دیا ہے کہ وہ بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے نکال دیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے۔

Watch Live Public News