سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، کراچی یونیورسٹی کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، کراچی یونیورسٹی کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: جامعہ کراچی کے قریب کار سوار شخص کا خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ، باہمت خاتون نے کار سوار شخص کی خفیہ ویڈیو بنالی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی جامعہ کے سامنے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی،ملزم گورنگی کا رہائشی ہے، پبلک نیوز نے ملزم کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے۔

سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر خواتین سے معافی مانگی، کہا  آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کروں گا۔  

طالبہ کی والدہ نے ملزم کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو بنائی تھی اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر پولیس نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے چند ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے تحت اس کو گرفتار کیا جائے گا، یہ واقعہ یکم جنوری 2026 کو کراچی جامعہ کے سامنے پیش آیا۔

پیش آنے والے واقعہ کی موبائل ویڈیو پبلک نیوز کو موصول ہوگئی ، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یونیورسٹی سے نکلنےوالی خواتین اسٹاپ پر کھڑی  ہیں جس پر کار سوار شخص   نازیبا حرکات کرتا رہا۔

خاتون نے کار سوار شخص کی گاڑی کی ویڈیوبنائی اور نمبر نوٹ کرتے ہوئے سندھ پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی،  پولیس کا کہنا تھا کہ  واقعہ کی ویڈیو موصول ہوئی ہے۔

پولیس نے گاڑی کی مدد سے کار سوار ملزم کو جلد تلاش کرلیا اور اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا۔



Watch Live Public News