نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، سعودی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، سعودی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو 

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، اسحاق ڈار کل چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم  پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان اور چین 2026 کے دوران 75 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر مختلف تقریبات اور اقدامات کا انعقاد کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  سے ٹیلی فونک گفتگو  بھی کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے یمن کے حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا، علاقائی صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ 

Watch Live Public News