ویب ڈیسک: کراچی میں مائی کلاچی روڈپرمین ہول سےملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، مقتولہ خاتون کی بہن انیلہ نے لاشوں کو ماں اور تین بچوں کی حیثیت سے شناخت کیا ہے،پولیس کا کہناہے کہ مقتولہ خاتون کوانیلہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔
کراچی میں مائی کلاچی روڈپرمین ہول سےملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی, لاشوں کو ماں اور تین بچوں کی حیثیت سے شناخت کیا گیا.
خاتون کھارادر کی رہائشی ہے،شوہرکی تلاش جاری ہے,پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہک خاتون کی لاش کو اسکی بہن نے شناخت کیا۔
خاتون کوانیلہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، بچوں کی شناخت کونین زہرہ، کشور زہرہ اور حسنین کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی تھی، پولیس نے خاتون کے رشتہ داروں سے رابطہ ہوگیا ہے،جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی ہیں، خاتون کا شوہر گھر سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔