ایس آئی ایف سی کی معدنی وسائل،پالیسی اصلاحات اورخودکفالت کیجانب مؤثر پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی معدنی وسائل،پالیسی اصلاحات اورخودکفالت کیجانب مؤثر پیشرفت
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی معدنی وسائل،پالیسی اصلاحات اورخودکفالت کیجانب مؤثر پیشرفت

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے دو سال مکمل ،معدنی شعبے میں شفاف پالیسیوں، سرمایہ کار دوست اقدامات اور تیز تر فریم ورک نے نئی جان ڈال دی ، جس کے نتیجے میں ملک میں قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، مقامی و عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی راہ ہموار ہوئی۔

ریکوڈک، سینڈک اور دیگر معدنی منصوبوں میں پیش رفت صنعتی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے، جسے سعودی عرب، چین، امریکہ اور کویت جیسے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مزید تقویت ملی۔

نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا قیام عمل میں آیا۔ مائننگ میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ، اور شفاف ڈیجیٹل رجسٹریشن کے جدید طریقے متعارف کرائے گئے۔

ایس آئی ایف سی کی دو سالہ مربوط حکمت عملی معدنی شعبے میں ترقی، خودکفالت اور عالمی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔ 

Watch Live Public News