درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ، جون کے مہینے کا موسمیاتی خلاصہ جاری

 درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ، جون کے مہینے کا موسمیاتی خلاصہ جاری

وہیب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جون کے مہینے کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کے بعد ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہوا، قومی سطح پر اوسطاً 24.30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول سے 31 فیصد زیادہ رہی۔

گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات نے سخت گرمی میں شہریوں کو غیرضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا، کیونکہ گزشتہ ماہ بھی درجہ حرارت تقریباً 45 سنٹی گریڈ رہا اور کم سے کم 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ ملک کے معمول کے درجہ حرارت 31.98 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا جب کہ ملک کے معمول کے درجہ حرارت میں 0.47 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دن کے وقت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.09 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجہ حرارت قومی اوسط کے قریب تھا اور اس میں معمول سے 0.24 ڈگری کا معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا،رات کے وقت کم سےکم درجہ حرارت 25.77 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ ملک گیر اوسط 24.68 ڈگری سینٹی گریڈ سے 1.09 ڈگری زیادہ تھا۔

گرم دن کس شہر میں تھا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق گرم دن 13 جون کو جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ملک کا سب سے گرم مقام سبی رہا،  سبی میں ماہانہ اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News