محکمہ موسمیات کی آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شدید گرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنےاور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے چترال ، دیر،سوات،کوہستان اورمانسہرہ کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News